اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کے پاس جدید ترین امریکی اسلحہ کہاں سے آیااور آرہا ہے؟ یہ تحقیقات دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نہایت ضروری ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے امریکہ جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کی مدد کرے جو خود امریکہ اور دنیا کے امن کے مفاد میں ہے۔ دہشت گردوں کو جدید اسلحے کی فراہمی نہ روکی گئی تو خدانخواستہ ایک اور ’نائن الیون‘ کا امکان رد نہیں کیاجاسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات محمد علی درانی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ترین اسلحہ اورٹیکنالوجی کی دہشت گردوں کے پاس موجودگی عالمی وعلاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
پاکستان پر دہشت گردی کی ایک نئی جنگ مسلط کی جارہی ہے:محمد علی درانی

















