آصف علی زرداری کی پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت

پشاور (مشرق نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی گورنر ہاوس میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے پارٹی رہنماوں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔

آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کریگی۔ ملاقات میں انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات بھی ہوئی۔

واضح رہے سابق صدر آصف زرداری سے خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی وفد اور جے یو آئی (ف) کے رہنما بھی موجود تھے۔