اسلام آباد (مشرق نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ہفتے کو جاریکردہ اپنی قومی کرپشن کا تناظری سروے 2023 سے پتہ چلتا ہے کہ عدلیہ پاکستان کے تین کرپٹ ترین ادروں میں سے ایک ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ہے، اسکے بعد ٹھیکے دینے اور کٹریکٹ کرنے کا شعبہ اور پھر عدلیہ ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے بالترتیب چوتھے اور پانچویں کرپٹ ترین شعبے ہیں۔
مقامی حکومتیں، لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ کسٹم، ایکسائز اور انکم ٹیکس بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں کرپٹ ترین ادارے ہیں۔ پبلک سروس ڈیلیوری کی ٹرمز کے مطابق عدلیہ میں رشوت کا اوسط خرچ سب سے زیادہ 25 ہزار 846 روپے ہے۔
پولیس اور عدلیہ پاکستان کے تین کرپٹ ترین اداروں میں شامل ہیں: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

















