سکیورٹی صورتحال تسلی بخش،سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کا موقف درست نہیں:الیکشن کمیشن
اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کاموقف درست نہیں ،ملک میں سکیورٹی سے متعلق صورتحال بھی تسلی بخش ہے، الیکشن کمیشن میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت کی گئی، حکام نے کہا ہے الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام ہوگئی، ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی سے متعلق موقف میں کوئی دم نہیں،یاد رہے الیکشن کمیشن میں انتخابات ملتوی کرنے کی متعدددرخواستیں دائر کی گئی تھیں، زیادہ تردرخواستوں میں سردی اور سکیورٹی صورتحال کو جواز بنایا گیا تاہم الیکشن کمیشن حکام کے مطابق فروری میں انتخابات کرانے کےلئے تیار ہیں، سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کا موقف درست نہیں جبکہ ملک میں سکیورٹی سے متعلق صورتحال بھی تسلی بخش ہے۔
















