مہنگائی میں اضافہ، شرح سود برقرار رہنے کا امکان، مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس12دسمبرکوطلب

کراچی(بیورورپورٹ)ملک میں مہنگائی میں اضافے کے سبب شرح سودبرقراررہنے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے،تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس12دسمبرکوطلب کرلیا گیا ہے، جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سودکاتعین کرے گی،اس وقت بنیادی شرح سود22فیصد کی سطح پر ہے، تاہم معاشی ماہرین نے مہنگائی میں اضافے کے باعث شرح سودبرقراررہنے کاامکان ظاہر کیاہے جبکہ نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.3 ارب ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجاجو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 3.6 فیصد کم ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ورکرزکی ترسیلات زر کا مالی حجم 11ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے دوسری جانب سرمایہ کاروں نے اجارہ سکوک بانڈز کے ذریعے حکومتی توقعات سے 16گنا زیادہ سرمایہ فراہم کردیا،حکومت نے اجارہ سکوک بانڈز کی نیلامی کے ذریعے 30ارب ڈالر کا سرمایہ اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن پہلے ہی روز 479ارب روپے جمع ہوگئے، یہ غیر سرکاری اعداد و شمار پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ذریعے کی گئی نیلامی کے ہیںجو کہ اس سے قبل سٹیٹ بینک میں کی جاتی تھی۔