اسلام آباد (بیورورپورٹ)العزیزیہ ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت کو بھجوانے اورفیصلہ کالعدم قرار دینے کی نیب استدعا مسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کیس میرٹ پر سنیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کےساتھ کمرہ عدالت میں موجود رہے،نواز شریف کے وکلاءاعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور نیب کی جانب سے وکلاءکی ٹیم روسٹرم پر موجود رہی۔
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز اپیل پر دلائل دیتے ہوئے کہا نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات پر ریفرنس دائر کیے جن میں ایک جیسا الزام تھا، فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو بری کر دیا تھا، ایک ہی الزام پر الگ الگ ریفرنس دائر کیے گئے،انہوں نے کہا درخواست دی تھی ایک الزام پر صرف ایک ہی ریفرنس دائر ہونا چاہیے تھا، عدالت نے اس وقت کہا تھا ٹرائل الگ الگ ہو رہا ہے مگر فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا، عدالت کو دیکھنا ہے پراسیکیوشن نے اس کیس میں عائد الزام کو ثابت کیا یا نہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا بتائیں کیس میں الزام کیا تھا؟،وکیل امجد پرویز نے کہا ریفرنس میں بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام تھا، اس کیس میں 22 گواہ ہیں جن میں سے اکثر ریکارڈ سے متعلق گواہ ہیں، 22 میں سے 13 گواہوں نے صرف بینکوں کا ریکارڈ پیش کیا،وکیل امجد پرویز نے کہا کہ وہ گواہ چشم دید گواہ نہیں، 5 گواہ سیزر میمو کے ہیں، 2 گواہ کال اپ نوٹس لے کر جانے والے تھے،2رکنی بنچ نے کہا کیس ریمانڈ بیک کر بھی دیتے تو نوازملزم تصور ہوں سزا یافتہ نہیں، ٹرائل کورٹ کودوبارہ کیس کا فیصلہ کرنا ہو گا،اضافی شواہد کا جائزہ لےکر اپیل پر فیصلہ کرینگے، سزا بڑھانے کا معاملہ تب آئے گا جب سزا بنتی ہو گی،اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہوگئے، آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر دلائل دیں گے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















