اسلام آباد(بیورورپورٹ)ڈریپ نے اینستھیزیا انجکشن اور اینٹی کینسر ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری دےدی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ نے ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کے کیسز کو منظور کیا، رجسٹریشن سے مارکیٹ میں شوگر، مرگی اور اینٹی کینسرادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی،ترجمان نے کہا درآمد و مقامی مینوفیکچرنگ کےلئے اینٹی کینسر ادویات ،انفلوئنزا ویکسینز، ہیپارن اور اینوکسیپارن انجکشنز،نئی اینٹی ذیابیطس دوا سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی بھی منظوری مل گئی۔
نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنارہے ہیں، دستیابی کےلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔
اینستھیزیا انجکشن اور اینٹی کینسر ادویات کی رجسٹریشن منظور
















