محسن نقوی کا تاریخی اقدام، سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے برق رفتار ون ونڈو آپریشن شروع
لاہور(خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا تاریخ ساز اقدام،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے برق رفتار ون ونڈو آپریشن شروع کر دیا گیا ، 20 صوبائی و وفاقی محکمے ایک چھت تلے، 106 این او سیز کا 15 روز میں اجرا کا تیز رفتار نظام متعارف کر ا دیا گیا، محسن نقوی نے صوبائی کابینہ اور چین و ترکیہ کے قونصل جنرل کےساتھ صوبے کے پہلے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا،وزیر اعلیٰ نے سنٹر میں بزنس حب کے آن لائن سسٹم کا بھی باضابطہ آغاز کیااور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر میں قائم صوبائی و وفاقی محکموں کے کاﺅنٹرز کا معائنہ کیا، انہوںنے محکموں کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ون ونڈو آپریشن کے پورے نظام کا جائزہ لیا اوراین او سیز کے اجرا کو 30 روز کی بجائے 15 روز میں یقینی بنانے کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے این او سیز کا اجرا 10 روز میں کرنے کا پلان طلب کر لیا، ایل ڈی اے، ٹیپا، واسا اور دیگر محکمے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو این او سیز، رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ جاری کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے لبرٹی او رمیوہسپتال میں پولیس خدمت مراکز کا اچانک دورہ کیا، خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش تھا، محسن نقوی نے خدمت مراکز میں موجود لوگوں سے لائسنس بنوانے کے حوالے سے سوالات کیے،لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں لوگوں نے لائسنس بنانے کے عمل پر اطمینان کااظہار کیا او رکہاکہ آپ کی ذاتی دلچسپی سے لبرٹی خدمت مرکز پر عملے او رکاو¿نٹرز میں اضافہ ہواہے اورلائسنس بنوانے میں اب تاخیر نہیں ہورہی،محسن نقوی نے ٹیسٹ کےلئے آئے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ٹیسٹ کے عمل کے بارے میں پوچھا،لوگوں نے ٹیسٹ کے عمل میں تاخیر کی شکایات کیں، وزیراعلیٰ نے شکایات کے ازالے کےلئے فوری ہدایات دیں مزید برآںوزیر اعلیٰ پنجاب نے کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا،بیڈز کے اوپر مریض،نیچے بلیاں ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان،صفائی کے ناقص انتظامات، گندگی،ریڈیالوجی وارڈ کو تالے،مریضوں او رلواحقین نے شکایات کے انبار لگا دئیے،ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے برہمی کااظہار کیااورایم ایس کو فوری تبدیل کرنے کاحکم دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں میں بہتری کے لئے سیکرٹری صحت کو فون کیا اورہسپتال میں دل کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے پی آئی سی کا سٹیلائٹ کلینک بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے ایک بچے کو علاج معالجے کےلئے فوری طورپر چلڈرن ہسپتال شفٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
















