عمران نے خود اپنے خلاف سازش کی، سائفر کیس میں باجوہ کو بلانا ہے یا نہیں فیصلہ عدالت کرےگی:رانا ثنا
لاہور(اپنے رپورٹر سے )ن لیگ کے رہمنا اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے ن لیگ پوری طرح سے الیکشن کےلئے تیار ہے اور اس حوالے سے ہمارے ورکرز اور سپورٹرز بھی پرجوش ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خود اپنے خلاف سازش کی،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا آئندہ الیکشن کے لئے ٹکٹوں کے حوالے سے انٹرویوز کئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں 122 امیدوار تھے ، بعض حلقوں میں 13،13 امیدوار ہیں ، تمام امیدواروں کی بات سنی گئی ہے ، سب نے اپنی بات کی اور اپنی پوزیشن بتائی ، کسی نے بھی کسی کیخلاف کوئی بات نہیں کی،سابق وفاقی وزیر نے کہا آج خیبرپختونخوا ڈویژن پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا انٹرویو کرے گا ، پرسوں بلوچستان کے انٹرویو ہوں گے جس کے بعد پنجاب کا شیڈول جاری کریں گے ، جمعرات کو نوازشریف نے عدالت میں پیش ہونا ہے جس کی وجہ سے ایک دو روز کا وقفہ ہوگا، رانا ثناءنے کہا 21 اکتوبر کو جو نوازشریف نے وعدہ کیا تھا وہ پورا کریں گے، قوم اگر مینڈیٹ دے گی تو ملک کو بحران سے نکالیں گے،غریب آدمی کی زندگی مشکل نہیں ناممکن ہوچکی ہے ، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا برا حال ہے ، بحران میں پورا ملک مبتلا ہے ، بحران سے پاکستان کو نکالیں گے ،انہوں نے کہا احسن اقبال کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی تھی تو دانیال عزیز 16 ماہ کیا کرتے رہے ، جب حکومت نے مدت پوری کرلی تو وہ بات کر رہے ہیں،رانا ثنا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ر دعمل دیتے ہوئے کہا سائفر کیس میں جنرل ( ر ) باجوہ کو بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ عدالت کرے گی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹا اور مکار آدمی ہے، انہوں نے کیا نہیں کہا ،انہوں نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا 9 مئی سے پہلے جب لوگوں کو کہہ رہا تھا مجھے گرفتار کیا گیا تو فلاں فلاں جگہ پر احتجاج کیا جائے، یہ لندن میں بیٹھ کر تمہیں کوئی مجبور کر رہا تھا یہ تقریر کرو ، کس نے کہا تھا لوگوں کو نوجوانوں کو گمراہ کرو، کس نے کہا تھا نوجوانوں کے ذہن کو خراب کرو، گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ امریکہ یا نوازشریف کے کہنے پر کیا تھا؟

















