سی پیک شراکت داری کو بلندیوں پر لے جائیگا: چینی قونصل جنرل

کراچی (مشرق نیوز) چینی قونصل جنرل ایچ ای یانگ یونڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک شراکت داری کو بلندیوں پر لے جائیگا۔ کراچی میں چینی قونصل جنرل ایچ ای یانگ یونڈونگ نے سی پیک کے امید افزا مستقبل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کی توجہ اعلیٰ معیار کی ترقی پر مرکوز ہے، یہ چین پاکستان سٹرٹیجک شراکت داری کو بلندیوں تک لے جائے گا۔

چینی قونصل جنرل نے اعلیٰ وفد کے ہمراہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ EPZA میں موجود صنعتکار اور سرمایہ کار اپزا میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں،چیئرمین EPZA نے اپنے تعارفی کلمات میں EPZA کا دورہ کرنے والے کاوفد کاپرتپاک استقبال کیا۔

انہوں نے عصر حاضر میں پاک چین تعلقات کی اہمیت اور پاکستان کی اقتصادی تبدیلی اور علاقائی خوشحالی کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سٹرٹیجک اہمیت پر زور دیا۔ چیئرمین EPZA نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ EPZA پہلے ہی سے موجود ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔