سمارٹ لاک ڈاﺅن نافد،لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے 35 کروڑ کا تخمینہ

لاہور(خبر نگار) لاہور سمیت پنجاب کے10 اضلاع میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا نفاذ کر دیا گیا،سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے تناظر میں لاہور سمیت پنجاب کے 10اضلاع میں آج بھی تعلیمی ادارے بندر ہیں گے، ان اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاو¿الدین شامل ہیں، محکمہ سکول و ہائرایجوکیشن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،آج بھی مارکیٹیں3 بجے کھلیں گی جبکہ اتوار کو کاروبار مکمل بند ہوگا، لاہور میں مال روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا جبکہ صرف سائیکلنگ کی اجازت ہوگی دوسری جانب مارکیٹوں کی بندش سے متعلق حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں نے کہا ہے حکومت مارکیٹوں کے بجائے سرکاری دفاتر، بینکوں کو بند کرائے، مارکیٹیں 3 بجے کھولنے سے تاجربرادری کو بڑا نقصان ہوگا،تاجر برادری نے مزید کہا حکومت جمعہ کو مارکیٹیں 3 بجے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے دوسری جانب پنجاب میں سموگ سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش پر غور کیا جارہا ہے،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگران وزیر اعلیٰ کی اجازت سے مشروط ہوگی،نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کلاو¿ڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے میں سب سے تیز ٹیکنالوجی ہے جس کیلئے چین سے بات ہو گئی ہے اور جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے،نگران وزیر اطلاعات نے کہا نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔