اسلام آباد (بیورورپورٹ) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے،اجلاس میں تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا جس سے متعلق تمام آئی جیز نے عملدرآمد پر بریفنگ دی، نگران وزیر داخلہ نے کہا دہشتگرد اور انتہا پسند جماعتوں کیخلاف کارروائی کر کے تاجروں کے تحفظ، منشیات کی سمگلنگ اور فروخت روکنے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں،جاری اعلامیہ میں کہا گیا سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں، فورتھ شیڈول کالعدم تنظیموں کو چندہ دینے پر پابندی ہے جس پر سختی سے عمل کرایا جائے، پاکستانی اپنا صدقہ خیرات صرف چیریٹی کیش کے منظور شدہ اداروں کو دیں،نگران وزیر داخلہ نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کو مضبوط کرنے کیلئے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی، سرفراز بگٹی نے کہا سندھ اور پنجاب کے کچے کے ڈاکوو¿ں کیخلاف مو¿ثر کارروائی کیلئے پولیس کے جدید ہتھیار اور ٹریننگ کے ذریعے امن لایا جائے گا،انہوں نے کہا بلوچستان علیحدگی پسند جماعتوں کیخلاف مو¿ثر آپریشن کے ذریعے عوام کو تحفظ دیا جائےگا، غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کےساتھ غیر قانونی قیام پذیر افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی، پولیس، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی قربانیوں کی بدولت ملک پر امن رہے گا، وزیر داخلہ نے کہا شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی، خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں ترقی کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے اور سابق خاصہ دار اور موجودہ پولیس افسران کو بھرپور وسائل مہیا کیے جائیں گے دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کا لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا عام شہری تصور نہیں کرسکتا، وزیر داخلہ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا عام شہری تصور نہیں کرسکتا، عمران خان کی سائفر کیس میں 28 نومبر کو پیشی کے حوالے سے عدالت کے حکم کو من و عن تسلیم کریں گے، میرے خیال میں نواز شریف پر جو کیسز بنے وہ زیادہ تر بے بنیاد تھے اور تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں کوئی نا اہل ہوا ہے، انہوں نے کہا نگران حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کو کوئی فیور نہیں دیا جارہا، حکومت کےلئے نواز شریف اور بلاول بھٹو ایک جیسے ہیں اور دونوں قابل احترام ہیں جبکہ انتخابات سے متعلق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے حوالے سے انہوں نے کہا دیوار پھلانگ کر آنیوالے کو مہمان کا درجہ نہیں دے سکتے، 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس لوٹ چکے، واپسی کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہو جائےگا، واپس لوٹنے والوں میں 99 فیصد تعداد افغان تارکین وطن کی ہے،نگران وزیر داخلہ نے کہا پاکستان میں افسوسناک واقعات میں ”را“ کا کردار رہتا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کی فالٹ لائنز میں ملک مخالف ایجنسیاں ہمیشہ اضافہ کرنےکی کوشش کرتی ہیں جبکہ گلگت بلتستان، جڑانوالہ اور دیگر جگہوں پر سازش کے تانے بانے کہیں اور جا کر ملتے ہیں، ہم بدقسمت لوگ ہیں کہ ہم اس بہکاوے میں آجاتے ہیں،انہوں نے کہا لاپتہ افراد کے معاملے پر عدالت کا نگران وزیر اعظم کو بلانا مناسب عمل نہیں، پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد خطے میں سب سے کم ہے اور لاپتہ افراد کا معاملہ ملک کےخلاف پروپیگنڈے بن چکا ہے، جتنے لاپتہ افراد کی لسٹ دی جاتی رہی ہیں ان میں سے 78 فیصد کیسز حل ہو چکے ہیں۔
دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے: نیشنل ایکشن پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی
















