اسلام آباد (بیورورپورٹ)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بد انتظامی کی وجہ سے بین الاقوامی معیار کھو چکی ،بورڈ آف ٹرسٹیز اجلاس بلا کر یونیورسٹی کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیاجائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت، چیئرمین ایچ ای سی اور وفاقی وزارت تعلیم کو خط دیا،خط کی کاپی چیف جسٹس شریعت کورٹ ،یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی ارسال کردی گئی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں لکھا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بد انتظامی کی وجہ سے بین الاقوامی معیار کھو چکی ،برسوں سے جاری بد انتظامی کے باعث انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی اقدار بھی ختم ہو چکیں، میری درخواست پر 3 سال بعد صدر مملکت نے 30 نومبر کو بورڈ ممبرز کا اجلاس بلانے کا کہا،یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ نبی بخش جمانی نے میرے 2 خطوط کا جواب تک نہیں دیا، 22 ستمبر ، 13 اکتوبر کو یونیورسٹی کی انتظامیہ سے متعلق خطوط کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا خطوط کا جواب نہ دینا غماز ہے وائس پریذیڈنٹ غلط کاریوں کی پردہ پوشی چاہتے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں اعتراض اٹھایا نبی بخش جمانی کی تعیناتی 3 سال کےلئے تھی مگر تا حال عہدے پر براجمان ہیں،بورڈ آف ٹرسٹیز اجلاس بلا کر یونیورسٹی کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیں، اجلاس میں وائس پریذیڈنٹ کی تعیناتی اور میرے خطوط بھی سامنے رکھے جائیں۔
بد انتظامی کی وجہ سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے بین الاقوامی معیار کھو دیا،چیف جسٹس
















