لاہور (خبر نگار،اپنے نمائندے سے،ہیلتھ رپورٹر)وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پہلا کینسر ہسپتال قائم کرنے کااعلان کردیا،محسن نقوی نے اعلان انڈس ہسپتال کے دورے کے دوران انڈس فاﺅنڈیشن کے بانی ممبران اقبال قرشی، میاں احسن،جاوید ارشد بھٹی، ایس ایم پرویز، انوار احمد خان کےساتھ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاانڈس ہسپتال جوبلی ٹاﺅن حکومت پنجاب کو منتقل ہوگا،انتظامی امور انڈس فاﺅنڈیشن سنبھالے گی،عام آدمی کےلئے کینسرکے مکمل علاج کی سہولت میسر ہوگی،انڈس ہسپتال کا معیار دیکھ کر دل کو سکون ہوا، انڈس ہسپتال کی طرح کے عالمی معیار کے ہسپتال پاکستان میں کم ہی ہیں، ٹرسٹیز نے اپنے گھر کی طرح شوق ،پیار سے انڈس ہسپتا ل بنایا، عوام کےلئے ہسپتال بنانے والے مخیر حضرات دراصل جنت کما رہے ہیں،محسن نقوی نے کہاپورے پنجاب میں عوام کا 100فیصد کینسر کا مفت علاج کرنے والا ہسپتال نہیں،ایک ماہ پہلے میا ں احسن نے پنجاب حکومت کا الگ کینسر ہسپتال کے قائم ہونے کی دعا کرائی، اللہ تعالی نے سن لی،ہسپتال لینے کےلئے تیارہیں،پنجاب حکومت کے نام ٹرانسفر کرنے کی صورت میں کینسر ہسپتال بنا کر چلائیں گے،کینسر ہسپتال کو طیب اردگان ٹرسٹ ہسپتال کے ماڈل پر چلایاجائےگا۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے داتا دربارپر حاضری دی ، چادر پوشی کی اورپھول رکھے ،ملکی سالمیت، استحکام، امن ،عوام کی ترقی وخوشحالی اور مظلوم فلسطینیوں ،کشمیریوں کی آزادی کےلئے خصوصی دعا مانگی،محسن نقوی نے مزار کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اور توسیعی پراجیکٹ کا معائنہ کرکے پیشرفت کا جائزہ لیا،مزار کے توسیعی پراجیکٹ کو جلد مکمل اورلنگر خانہ 24گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت کردی۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زو اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور چڑیاگھر میں 100 نئے جانور لائے جائیں گے،ای ٹکٹنگ کانظام متعارف کرایا جائے گا اور ہولو گرام زو بھی بنے گا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد لاہور زو میں فیملی ، سمر ودیگر پیکیجز متعارف کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پانڈا،دریائی گھوڑا،گینڈا،افریقن کبوتر،کالا جیگوار،پوما،چلتن مارخورسمیت دیگر جانوروں اورپرندوں کا چڑیا گھر میں اضافہ کیا جائے گا۔
مزید برآں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہاسموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے، ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا ،سموگ پر قابو پانے کےلئے اعلی اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا،محسن نقوی نے کہا پنجاب حکومت سموگ سے نمٹنے کےلئے ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جو انسانی بس میں ممکن ہے، عوام سے اپیل ہے ماسک پہنیں، لاہور میں 12مقامات پر سموگ ایئر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے،مصنوعی بارش برسانے کےلئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لیں، بیجنگ میں سموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم جلد لاہور کا دورہ کرے گی۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















