اسلام آباد(بیورورپورٹ)سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کر دی۔
بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل دائر درخواست میں کہا گیا فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزموں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ نے قانون و حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،آرمی ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال ،فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،درخواست میں مزید کہا گیاملزموں نے خود درخواست دی ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی کیا جائے۔
فوجی عدالتیں،سندھ حکومت کی سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف اپیل
















