کوئٹہ (بیورورپورٹ) پاک افغان سرحد پر پاسپورٹ کی شرط پر عملدرآمد شروع،پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پردستاویزاتی نظام رائج کر دیا،نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے بارڈر پر پاسپورٹ پر کامیابی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ، چمن پاسپورٹ آفس میں تقریباً 1000 ٹوکن جاری کیے گئے اور 200 پاسپورٹ ڈیلیور کیے گئے
جان اچکزئی نے کہا قلعہ عبداللہ پاسپورٹ آفس بھی مکمل طور پر فعال ہے، ریاست پاکستان نے تمام پریشر کے باوجود دستاویزاتی نظام پر عملدرآمد یقینی بنایا، دستاویزاتی نظام پر عملدرآمد کا کریڈٹ وزیراعظم ، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو جاتا ہے جنہوں نے اس کو یقینی بنایا،انہوں نے مزید کہا ہے غیر قانونی تارکین وطن کو ایک بار بارڈر پار کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس پہنچ سکیں، آئندہ بارڈر کراسنگ پاسپورٹ کی موجودگی سے مشروط ہو گی، افغانستان کے شہریوں کو بھی اب بارڈر پار کرنے کےلئے پاسپورٹ دکھانا ہو گا، ایک دستاویزاتی نظام سے بارڈر پر آمدورفت قانونی طریقے سے ممکن ہو گی۔
پاک افغان سرحد پر پاسپورٹ کی شرط پر عملدرآمد شروع

















