اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے تارکین وطن پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، تمام سہولتیں فراہم کرینگے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نعمان مصطفی کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانیز کے وفد نے ملاقات کی،انوار الحق کاکڑ نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت میں اوورسیز کا کلیدی کردار ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترسیلات زر کی قانونی و محفوظ ذریعے سے منتقلی ملکی ترقی کےلئے انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم نے اوور سیز پاکستانیوں کو اپنی رقوم روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاو¿نٹ کے ذریعے منتقل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاونٹ رقوم کی منتقلی کا محفوظ ذریعہ ہے ،استعمال سے ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کیا جا سکتا ہے،انوار الحق کاکڑ نے کہا اوورسیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، حکومت ہر ممکن مدد و سہولت فراہم کرے گی، اوورسیز پاکستانیز کی سرمایہ کاری ،جائیداد وں کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے ،کوئی کو تاہی کی گنجائش نہیں،اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے۔
دریں اثنا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین نے ملاقات کی ،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جسٹس (ر) ارشد حسین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاامید ہے آپ صوبے میں آزادانہ و شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت میں اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کرینگے،اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا کے انتظامی امور ،امن و امان کی صورتحال اور سمگلنگ کی روک تھام پر بھی بات چیت کی گئی ۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















