لاہور (خبر نگار)سموگ پر قابو پانا خواب،آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے پھر دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ۔
شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا ،فضائی آلودگی بڑھنے سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ، طبی ماہرین نے کہا شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، کم سے کم درجہ حرارت 13 ،زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
سموگ پر قابو پانا خواب،لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست، سانس لینا بھی دشوار
















