صوبہ خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ میں 10 وزرا شامل ہیں۔ گورنر کے پی کے غلام علی نے نگراں کابینہ کی سمری پر دستخط کر دئیے۔ نئی نگراں کابینہ میں سید مسعود شاہ، ارشاد قیصر، آصف رفیق، نجیب اللہ، سید عامر عبداللہ، فیروز جمال، احمد رسول بنگش، قاسم خان، عامر ندیم اور احمد جان بھی شامل ہیں۔
نگراں صوبائی وزرا آج سہ پہر 3 بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ یاد رہے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ کی سیکرٹریٹ آمد پر اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا۔
اس موقع پر پولیس نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔
خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ میں 10 وزرا شامل

















