لاہور (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کل بلوچستان میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ قائد مسلم لیگ (ن) کل سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے اور ان کے ہمراہ شہبازشریف بھی ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گےاور بلوچستان کی ان اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔
نوازشریف کل بلوچستان جائیں گے، اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونگی
















