لاہور (میاںساجد) غربت سے نیچے زندگی بسر کرنیوالے خاندانوں کے زیر تعلیم بچوں کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بے نظیر تعلیمی وظائف کیلئے آن لائن رجسٹریشن ایپ متعارف کروا دی جس کیلئے لازمی دستاویزات کا ہونا ضروری ہے جس میں نادرا کی جانب سے جاری ہونیوالا بچوں کا ”ب“ فارم ہونا لازم ملزوم ہے ۔ نادرا پروگرام زیرتعلیم طلبہ و طالبات کے اندراج کیلئے سی آر سی سے تصدیق کرکے اسکو اس پروگرام کا حصہ بنائیگا۔ تعلیمی سکالرشپ کیلئے رجسٹرڈ ہونے کیلئے آن لائن کا حصہ بننا ضروری ہے۔ جدید دور کی ٹیکنالوجی سے پلے سٹور سے ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ معلومات کی فراہمی کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ کی جانب سے تصدیقی میسج کی وصولی کے بعد زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرلیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں شمولیت کرنے والے زیر تعلیم طلبہ و طالبا ت جن کو پہلی کلاس سے لیکر پانچویں کلاس تک۔ سہ ماہی وظائف طلبہ کیلئے 1500 اور طالبات کو مبلغ 2000 کلاس ششم سے لیکر کلاس دہم تک زیرتعلیم طلبہ کو مبلغ 2500 اور طالبات کیلئے مبلغ 3000۔ کلاس گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے مبلغ 3500 اور طالبات کو 4000 ہزار فراہم کئے جا رہے ہیں۔ تعلیمی وظائف کیلئے وضع کردہ طریقہ کار کے تحت پہلی ادائیگی بچوں کی داخلہ پر ہے، اسکے بعد ہر تین ماہ بعد سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبا ت کی 70 فیصد حاضری یقینی بنانے پر کی جارہی ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ کی جانب سے جاریکردہ پالیسی کے مطابق طالبات کو پانچویں کلاس پاس کرنے پر اضافی بونس مبلغ 3000 بونس کے طور پر ادا کئے جا رہے ہیں۔
بی آئی ایس پی، طلبہ کیلئے بے نظیر تعلیمی وظائف، آن لائن رجسٹریشن ایپ متعارف
















