اسلام آباد(بیورورپورٹ)فیئرٹرائل ایکٹ شہریوں کی گفتگو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے،پرنسپل سیکرٹر ی وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
تحریری جواب میں کہا گیاشہریوں کی ٹیلی فونک گفتگو ریکارڈ کرنے کےلئے قانونی فریم ورک موجود ہے،فیئر ٹرائل ایکٹ شہریوں کی گفتگو ریکارڈ کرنے کی اجازت و میکنزم دیتا ہے تاہم قانون کے مطابق ریکارڈڈ گفتگو خفیہ رکھنا اور لیک ہونے سے بچانا ضروری ہے،یقینی بنانا ضروری ہے ریکارڈ شدہ گفتگو کسی اور مقصد کےلئے استعمال نہ ہو،تحریری جواب کے مطابق ٹیلی گراف ایکٹ 1885میں بھی پیغامات پڑھنے کےلئے حکومتی اجازت لازم ہے، پیکا آرڈیننس و رولز کے تحت حاصل ڈیٹا یا ریکارڈ خفیہ رکھنا لازمی ہے۔
پرنسپل سیکرٹر ی وزیراعظم نے کہاشہریوں کی ٹیلی فونک گفتگو ریکارڈ کرکے لیک کرنے کا معاملہ علم میں ہے، وفاقی حکومت نے سینئر ججز پر مشتمل اعلیٰ سطح کا انکوائری کمیشن قائم کیا ،انکوائری کمیشن لیک شدہ آڈیوز کے مصدقہ ہونے کی انکوائری کرےگا۔
تحریری جواب میں مزید کہا گیا وزیراعظم آفس انٹیلی جنس ایجنسیز کے روزمرہ امور میں مداخلت نہیں کرتا، وزیراعظم آفس سیاسی و انتظامی دفتر ہے،انٹیلی جنس ایجنسیز سے فاصلہ رکھتا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیز سے آئین و قانون کے مطابق عوامی مفاد میں کام کرنے کی امید ہے، وزیراعظم آفس کاخفیہ اداروں کے آپریشنز کی تفصیل میں جانا قومی سلامتی کے مفاد میں نہیں۔
فیئر ٹرائل ایکٹ شہریوں کی گفتگو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے،وفاق

















