کوئٹہ (بیورورپورٹ) بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا ہے بلوچستان میں دوبارہ حکومت بنا کر صوبے کی حالت و تقدیر بدلیں گے۔
پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری بی اے پی منظور کاکڑ نے کہا نوابزادہ خالد مگسی کو پارٹی کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان میں بڑے ترقیاتی کام کئے، ایک بار پھر صوبے میں حکومت ہوگی،مرکزی سیکرٹری جنرل بی اے پی نے مزید کہا صوبے کی حالت بدلنے کےلئے باہر سے کوئی نہیں آئے گا، خود کام کریں گے۔
بلوچستان میں دوبارہ حکومت بنائیں گے، بی اے پی
















