اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالت نے مجرمانہ دھمکی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بکتر بند گاڑی میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا۔
پولیس نے فواد چودھری کو منہ پر کپڑا ڈال کر ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا،فواد چودھری نے عدالت کے روبرو استدعا کی سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، مجھے تضحیک آمیز طریقے سے عدالت لایا گیا ،وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے ،عدالت نے وکلا سے ملنے کی اجازت دےدی۔
پولیس نے موقف اپنایا فواد چودھری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر پر گرفتار کیا ،فواد چودھری نے بطور وفاقی وزیر نوکری کا جھانسہ دےکر 50 لاکھ وصول کیے تاہم نوکری کا وعدہ پورا نہ کیا گیا، شہری نے جب پیسوں کی واپسی کا تقاضا کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی،پولیس کی جانب سے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی،فواد چودھری نے کہا ظہیر نامی شخص اتنا سست ہے عدالت بھی نہیں آیا، مجھے پھیپھڑوں کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، بچوں سے ملنے کی بھی اجازت دی جائے،بعدازاں عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
اہلیہ حبا فواد نے کہا بتایا ہی نہیں گیا فواد کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا چودھری نے کہا اب پتہ چلا فواد چودھری پر کیا ایف آئی آر ہے،حلفاً کہتی ہوں ایسا کچھ نہیں اگر ایسا کچھ ہوتا تو کیا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) فواد کو چھوڑتی،گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا فواد چودھری کا راستہ ٹھیک نہیں، فردوس عاشق سے کہوں گی آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے،ہر پارٹی کی طرف فردوس عاشق اعوان کا جھکاو¿ ہوتا ہے۔
مجرمانہ دھمکی کیس،فواد چودھری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد
















