پشاور(بیورورپورٹ)جے یوآئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے، افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں،افغانوں کو بلیک میل اور جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، افغان حکومت کو اعتماد میں لےکر واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے۔
اپنے بیان میںفضل الرحمن نے کہاغیر قانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے، مقامی انتظامیہ و بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کرنے میں لگے ہیں، جائیدادوں پر قبضہ کرنے کےلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے،منفی اقدامات سے پڑوسی ملک کےساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دوطرفہ مذاکرات کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔
افغانوں کو بلیک میل اور جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، فضل الرحمن
















