اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کی جانب سے اداکاری کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے عدالت ہے ہالی ووڈ نہیں، ڈرامہ نہ کریں،سپریم کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کیس پرسماعت ہوئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانٹ دیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاعدالت ہے ہالی ووڈ نہیں، ڈرامہ یہاں نہ کریں، آپ نے جج صاحب کی بات کو درست ماننے سے انکار کیا اگر غلطی کی ہے تو معذرت بھی کریں،چیف جسٹس نے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا آپ کہہ رہے ہیں 5 مقدمات ہیں لیکن 8ہیں، آپ کی ہر بات کو چیک کرنا پڑےگا،جسٹس قاضی فائز وکیل درخواست گزار کے کان پکڑنے پر برہم ہوگئے، بعدازاں وکیل نے عدالت سے معذرت کر لی۔
دریں اثنا سپریم کورٹ میں سرحد میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو ڈگری نہ دینے کےخلاف کیس پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کا پی ایم ڈی سی کے وکیل حافظ عرفات سے دلچسپ مکالمہ ہوا،چیف جسٹس نے وکیل حافظ عرفات سے سوال کیا کیا آپ کا نام حافظ ہے؟ وکیل نے کہا نہیں میرا نام عرفات احمد ہے، چیف جسٹس نے پوچھا آپ اپنے نام کے ساتھ حافظ کیوں لکھتے ہیں؟ وکیل نے کہا شعوری عمر میں پہنچنے سے پہلے حفظ کر لیا تھا تو نام کےساتھ حافظ کا اضافہ ہوگیا تاہم شناختی کارڈ پر نام صرف عرفات احمد ہے،چیف جسٹس نے کہا نام کےساتھ حافظ لگانے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ نے حفظ لوگوں کو بتانے کےلئے کیا یا اپنے ایمان کےلئے؟ ایسے تو ثواب ضائع کرنےوالی بات ہے،بعدازاں عدالت نے ڈگری نہ دینے کے کیس میں پی ایم ڈی سی کا مقدمہ بحال کر دیا۔
وکیل کے اداکاری کرنے پر برہم،عدالت ہے ہالی ووڈ نہیں، ڈرامہ نہ کریں، چیف جسٹس
















