لاہور (ہیلتھ رپورٹر،خبر نگار)جنرل ہسپتال اور میو ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کاموں نے بھی سپیڈ پکڑ لی،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل اور میو ہسپتال کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دونوں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اوراولڈ بلڈنگ کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کے اولڈ بلاک اور نیو بلاک میں آپریشن تھیٹرز کی تعمیر وبحالی کا بھی معائنہ کیا،وزیراعلیٰ نے اتاری گئی اشیا خصوصاً اے سی،لائٹس، پنکھوں او ربیڈز کا ریکارڈ مرتب کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا تمام آلات اور اشیا کی انیونٹری تیار کی جائے، تعمیراتی کام کے دوران بیڈز او ردیگر اشیا کو محفوظ جگہ پر سٹورکیاجائے، وزیراعلی محسن نقوی نے اعلیٰ معیار کی وائرنگ کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کے تینوں فلور کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں،وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا فلورز، واش رومز، الیکٹریفکیشن اور ڈرینج کو ازسرنو بحال کیاجائےگا، محسن نقوی نے جنرل ہسپتال میں شہری کی شکایت پر ٹیسٹ باہر سے کرانے پر برہمی کا اظہار کیا اورہسپتال انتظامیہ کو ٹیسٹ کے پیسے شہری کوواپس کرنے کاحکم دیا،وزیراعلیٰ جنرل ہسپتال کے دورے کے بعد میو ہسپتال پہنچ گئے، محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کاجائزہ لیا، آپریشن تھیٹرز،کنسلٹنٹ روم اوراستقبالیہ ایریاکا معائنہ کیا، وزیراعلی محسن نقوی چاروں فلور پر گئے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے کہا دونوں ہسپتالوں میں 250، 250 بیڈز پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایا جارہاہے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزدوروں سے مصافحہ کیا، محسن نقوی نے3شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلی محسن نقوی نے کہا اپ گریڈیشن کے کام کو جتنی جلدی ممکن ہو مکمل کیا جائے، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ترکیہ کے 100ویں قومی دن (ری پبلک ڈے)پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت اورعوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ترکیہ کے رپبلک ڈے کی 100ویں سالگرہ پاکستانیوں کےلئے بے حد خوشی کا باعث ہے، ترکیہ عالمی منظر نامہ پر ایک اہم اسلامی ملک ہے،ترکیہ کی ترقی کےلئے ترکیہ کے عوام اور قیادت کی محنت قابل ستائش ہے۔
پاک ترکیہ دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے:محسن نقوی
















