لاہور (مشرق نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے جبکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے۔ پارٹی رہنماﺅں امیر مقام اور مدثر قیوم ناہرہ سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ کی طرح اس بار بھی قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں 21 اکتوبر کے جذبے اور تاریخی عزم سے اتریں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے۔
عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے: شہباز شریف

















