امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کی شہید فلسطینیوں کے نام پر محفل موسیقی

نیویارک(خواجہ فاروق)امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کی شہید فلسطینیوں کے نام پر محفل موسیقی،اوورسیز پاکستانی سیخ پا،فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں ومسلمانوں کو امریکی سیاسی نظام کاحصہ بنانے میں مالی معاونت کی فراہمی اور انتخابی مہم چلانے کی دعویدار نام نہاد تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی (APPAC)نے اپنے مقاصد سے ہٹ کر پیسہ کمانا وطیرہ بنا لیا،ایک طرف اسرائیلی دہشت گردی سے غزہ میں قیامت برپاہے ،دنیا بھر سے مذمتی بیانات کےساتھ جنگ بندی کے مطالبات زور پکڑتے جارہے ہیں تو دوسری طرف امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی نے اسرائیل،حماس جنگ کو بھی پیسہ کمانے کاذریعہ بنا لیا،غزہ میں شہید فلسطینیوں کے نام پر محفل موسیقی سجائی،شرکاءگانوں پر جھوم اٹھے،نوٹوں کی بارش ہوتی رہی،کسی کو بھی مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں پر ہونےوالے بدترین مظالم کاکوئی خیال نہ آیا،تنظیم کے بانی ڈاکٹر اعجاز عامر جوبائیڈن کےساتھ تصویر کو اپنے مفادات وفوائد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔تقریب کی مہمان خصوصی نیو جرسی سے سٹیٹ اسمبلی کی رکن اورسابق صدر آصف زرداری کی سیکرٹری جنرل رخسانہ بنگش کی بہن شمع حیدر تھیں،ڈاکٹر اعجاز عامر نے صرف ایک منٹ کی نام نہاد خاموشی اختیار کرنا فلسطینیوں پر احسان عظیم سمجھا،شرکا گانوں پر رقص کرتے رہے،مبینہ طور پر انوسٹمنٹ کے ذریعے پیسہ بنانے میں ناہید بھٹی بھی پیش پیش ہیں،مقصد کیلئے امریکہ بھر سے اہم شخصیات کو استعمال کیاجاتاہے،شاعروں،قوالوں اور مہمانوں کی ٹکٹ وفیس وصولی کسی اور سے کی جاتی ہے،صحافی کوئی سوال کریں تو جواب دینے کی بجائے دھمکیاں دی جاتی ہیں جو کرنا ہے کرلیں،امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کی جانب سے قوانین پر عمل نہیں کیاجاتا،صرف ایک تقریب کی جانچ پڑتال ہو تو بڑا سکینڈل بے نقاب ہوگا۔اوورسیز پاکستانیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کے روح رواں،امریکن ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ڈاکٹر اعجاز عامر ،طارق خان،ناہید بھٹی کی جانب سے غم کے ماحول میں محفل موسیقی مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،اعلیٰ حکام فوری ایکشن لیں،کمیونٹی سے اپیل ہے نام نہاد تنظیم کامحاسبہ کریں، پاکستانی امریکن کمیونٹی نے آئی آر ایس اور ایف بی آئی حکام سے مطالبہ کیا نیویارک میں ہونےوالے میوزیکل شو میں ڈالر لٹانے والوں کی تحقیقات کی جائےں ،دیکھا جائے ڈالرز کی بے توقیری کرنےوالوں نے قانون کے مطابق ٹیکس ادا کیا اور پاکستان سے آئے فنکاروں نے امیگریشن قانون کو فالو کیا ،یہ امر قابل ذکر ہے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے صدر طارق خان کو امریکہ کی بہت بڑی چین سیون ایلون سٹور میں کرپشن کرنے پر نکالاگیا،مقامی ہفت روزہ اخبار نے ڈاکٹر اعجاز عامر کو مخصوص مذہبی گروہ کا رکن ظاہر کیا ،اخبار کا مالک بھی تقریب میں شریک رہا،تنظیم کا مقصد پاکستانی امریکن کو سیاسی دھارے میں شامل کرنا تھا لیکن نام نہاد سرگرمیوں پرپاکستانی امریکن کمیونٹی میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔