اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان میں بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ ماہ ستمبر کے اختتام تک بڑھتے ہوئے 2540 ارب روپے (یعنی 2 کھرب 54 ارب روپے) سے تجاوز کرگیا ہے باوجود اسکے کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے بعد حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا۔
جمعرات کے روز وزارت مالیات کی جانب سے آئی ایم ایف سے لئے گئے 3 ارب ڈالر معاہدے کے حوالے سے پیشرفت اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی کہ اکتوبر کے اختتام تک تمام حکومتی کھاتوں کو ایک واحد اکاو¿نٹ کے تحت کردیا جائیگا جس کا نگراں مرکزی بینک ہوگا تاہم اس حوالے سے ابھی معاملات تاخیر کا شکار نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے کے گردشی قرضوں میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 227 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
جولائی تا ستمبر، گردشی قرضوں کا حجم بڑھ کر 2540 ارب روپے ہوگیا
















