مہنگی گیس لیکر سستی نہیں دے سکتے:وزیر توانائی
اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے پاور سیکٹر میں نقصانات ہیں، گیس کی قیمت بڑھانا اچھا نہیں لگتا لیکن ہم مہنگی گیس لےکر سستی نہیں دے سکتے،اسلام آباد میں نگراں وزیر توانائی محمد علی نے وزیر اطلاعات کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے ای سی سی نے گیس کی قیمت بڑھائی ہے اب یہ منظوری کےلئے وفاقی کابینہ میں جائے گی، گیس کی قیمت کے بعد توانائی کے شعبے کا گردشی قرض نہیں بڑھے گا، پاور سیکٹر میں نقصانات ہیں، گیس کی قیمت بڑھانا اچھا نہیں لگتا لیکن مہنگی گیس لے کر سستی نہیں دے سکتے، مقامی گیس کی پیداوار بھی کم ہو گئی،نگراں وزیرِ توانائی نے کہا کئی کمپنیاں پیسے نہ ملنے کے باعت پاکستان چھوڑ چکی ہیں، پاکستان سالانہ 16 ارب ڈالرز کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے، گیس کی قیمت میں غریب کو تحفظ دیا ہے،انہوں نے کہا ملک بھر میں گھروں میں گیس کے ایک کروڑ کنکشن ہیں، ملک میں غریب کےلئے گیس کی قیمت نہیں بلکہ فکس چارج بڑھائے ہیںتاہم امیروں کےلئے گیس کی قیمت ایل پی جی کے برابر کر دی ہے،محمد علی نے مزید کہا امیر طبقہ 17 فیصد، غریب طبقہ 31 فیصد گیس استعمال کرتا ہے، تندور اور بجلی کارخانوں کےلئے گیس مہنگی نہیں کی گئی، کمرشل صارفین اب ایل این جی کے برابر قیمت دیں گے، سی این جی کی قیمت کو بڑھا دیا ہے، صنعت کو گیس ہمسایہ ممالک کے برابر دینا پڑے گی، صنعتی شعبے کےلئے گیس ہمسایہ ممالک کے برابر لے آئے ہیں،ایل پی جی قیمتوں اور سپلائی پر اوگرا کےساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ایل پی جی سے متعلق سمری لا رہے ہیں،انہوں نے کہا ایل پی جی پالیسی پر کام کر رہے ہیں، پاکستان ریفائنری نے روس کی کمپنی کےساتھ معاہدہ کیا ہے، پاکستان ریفائنری روس سے خام تیل خریدے گی، اس خام تیل کی درآمد سے 10سے 15 ڈالر فی بیرل فائدہ ہو گا، ہماری کوشش ہو گی کہ مجموعی طور پر 8 گھنٹے تک گیس فراہم کر سکیں،نگراں وزیر توانائی نے کہا سستی گیس کی وجہ سے گیس کمپنیوں کے نقصانات 400 ارب روپے ہیں، دسمبر کےلئے ایل این جی کے 2 کارگوز خرید لیے ہیں،جنوری کےلئے بھی ایل این جی کے 2 کارگوز خریدیں گے۔

















