طبی درسگاہوں میں غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے :ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزراءصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یوسف، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز سمیت دیگر پروفیسرز اور ڈاکٹرز، ایف جے ایم یو کے فیکلٹی ممبران سمیت طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزراءصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس ڈے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے بچوں میں ٹرافیاں اور نقد انعام بھی تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کے ذہنی تنا¶ کا شکار دور میں جسمانی فٹنس بہت اہم ہے۔ صحت مند زندگی کیلئے ورزش اور سپورٹس بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ طبی درسگاہوں میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ڈاکٹر ہسپتال میں ایک مریض کے دکھ درد بانٹتا ہے۔ مریض کیلئے ڈاکٹر کی توجہ بہت اہم ہوتی ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد اچھے اداروں کی پہچان ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو شاندار سپورٹس ڈے کے انعقادپر مبارکباداور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس ڈے پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شاباش دی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایکسٹرا آرڈنری بچیاں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ ہنستے پھولوں ہنستے رہنا تم ہو پاک وطن کا گہنا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اپنی نوعیت کی پاکستان کی پہلی اور منفرد طبی درسگاہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ بیسٹ ٹیچر کا پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد اور کورونا میں نمایاں خدمات پر پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر کی صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزدگی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یوسف نے کہاکہ سپورٹس طلباءکی صحت کے لیے سب سے اچھی سرگرمی ہے۔تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کا ہونا خوش آئند ہے۔