لاہور (خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر،کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں سرکاری سطح پر پہلے کینسر ہسپتال کی اصولی منظوری دےدی اور پلان طلب کر لیا۔
محسن نقوی نے مناواں ہسپتال کا دورہ کیا اورکینسر ہسپتال کےلئے مجوزہ اراضی و ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا،وز یراعلیٰ نے ہسپتال کی مرکزی عمارت سے ملحقہ بلڈنگ کاجائزہ لیا اور مناواں ہسپتال کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا،محسن نقوی نے کہا پنجاب 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ایک بھی سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال نہیں ، لوگ کینسر کے علاج کےلئے دھکے کھا رہے ہیں ،سرکاری سطح پر اعلیٰ معیار کا کینسر ہسپتال پنجاب کے عوام کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کینسر ہسپتال کا ڈیزائن ودیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہامشینری وآلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔
دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا اچانک دورہ کیا ،انتظامیہ وجیل حکام بھی دورے سے لاعلم رہے، وزیراعلیٰ مرد و خواتین قیدیوں کی بیرکس میں گئے ،مسائل دریافت کیے،بیرک نمبر 9میں جاری محفل میلاد میں شرکت کی اور قیدیوں کےساتھ ملکر دعا مانگی،قیدیوں کو پاس بلایا اورمسائل کے حل کےلئے اپنے سٹاف کو موقع پر ہی ہدایات دیں،محسن نقوی نے قیدیوں کی درخواست پر آنکھوں کا فری آپریشن کرانے کا حکم دیا اورقیدیوں کے علاج معالجہ کےلئے جیل میں خصوصی میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کردی، بزرگ قیدی خواتین اپنے کیس بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بزرگ قیدی خواتین کو دلاسہ دیا اور کیسز میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی ایل ڈی اے ون ونڈو سیل بھی گئے،لوگوں سے مسائل پوچھے،خاتون نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ بہت اچھا کام کرر ہے ہیں،آپ سکول، ہسپتال اور ہر جگہ نظرآتے ہیں،وزیر اعلیٰ نے شہری کی جانب سے چکرلگوانے کی شکایت پر متعلقہ افسر کو فوری طلب کیا اور شکایت کے فوری ازالے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے ہدایت کی شہریوں کے ایل ڈی اے معاملات نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے،ون ونڈو سیل کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہے،پوری کوشش ہے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کےلئے ون ونڈو سیل کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
مزید برآں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات پر خصوصی اجلاس ہوا،ائیر کوالٹی انڈےکس میں بہتری کی بنیاد پر فی الحال بدھ کو چھٹی نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا،محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کودھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثرکریک ڈاﺅن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاسموگ کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں ،فیکٹریوں کےخلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ، مقررکردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے و ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کیا جائے گا،کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف بھرپور ایکشن لیں،غیر معیاری فیول فروخت کرنے والوں کےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















