اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم انوار الحق نے ایک با رپھر واضح کیا ہے نہیں چاہتے کوئی جماعت سیاسی عمل سے باہر ہو، عدالت کسی پر پابندی لگاتی ہے تو الگ بات ہے،فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا، ہر جماعت کو اپنے بیانیے پر فوکس کرنا چاہیے،کیا لیول پلیئنگ فیلڈ صرف مخصوص جماعت کو جتوانے کا نام ہے اور 2018 کی لیول پلیئنگ فیلڈ یاد ہے، کوئی کہے میں پارلیمنٹ کو آگ بھی لگاﺅں گا اور جمہوریت کا چیمپئن بھی بنوں گا ایسے ماحول میں سوشل آرڈر قائم نہیں رہتا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا حالیہ دورہ چین میں چینی صدرسے ملاقات انتہائی مثبت رہی، پاکستان پرعزم ہے حالیہ ملاقات کے بعدسی پیک کاتسلسل جاری رہےگا، امیدہے آنیوالی حکومت منصوبوں کاتسلسل جاری رکھے گی، چین کےساتھ ہونیوالے سمجھوتوں کاتواترملکی مفادمیں ہے،دورہ چین میں نجی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری پر سنجیدگی کا اظہار کیا گیا، 20کے قریب ایم او یوز سائن ہوئے ،عرصے کے بعد چین کےساتھ اتنی بڑی تعداد میں سمجھوتے کیے گئے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کی نجی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہونے سے معاشی و معاشرتی ترقی میں بہتری آئے گی، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دے رہا ہے،حالیہ دورے میں کابینہ اراکین کی جانب سے بھی پاک چین تعلقات کی بہتری میں بھرپور معاونت کی گئی۔
وزیراعظم نے کہاالیکشن تاریخ کا جلد اعلان ہو جائے گا پھر ووٹ ڈالنے جائیں گے، نتائج آئیں گے پھر آگے چلیں گے،کوئی کسی بھی پارٹی میں جانا چاہے تو مرضی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ مخصوص جماعت کو جو بہت سارے لوگوں کی ترجیح بھی ہے، جتوانے کےلئے ماحول بنانے کا نام ہے تو میں کچھ نہیں کرسکتا، 2018 کی لیول پلیئنگ فیلڈ یاد ہے جب جنوبی پنجاب محاذ بنا تھا پھر محاذ کا نتیجہ کیا نکلا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاحکومت کا کام صرف الیکشن کے عمل میں معاونت کرنا ہے، کوشش کرنی ہے تمام جماعتوں کو معیار کے مطابق نام نہاد لیول پلیئنگ فیلڈ ملے، اعتراضات بھی ہوں گے، لوگ اپنے مطابق قابل قبول نہیں سمجھیں گے،نہیں چاہتے کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی عمل سے باہر ہو البتہ عدالتی فیصلوں کے تحت کسی پر پابندی لگ جائے چاہے درست ہو یا غلط ،تسلیم کرنا ہوگا اگر اگلی پارلیمنٹ اصلاحات کردے عدالتی فیصلوں کےخلاف حتمی اپیل پارلیمنٹ میں سنی جائے گی تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے کہاآپ نادرا جائیں تو کیا ایسا ہوتا ہے بائیو میٹرک کیلئے وزیراعظم آفس کی ہدایت درکار ہوگی، نواز شریف پیدائشی پاکستانی شہری ہیں تو بائیو میٹرک حق ہے، نواز شریف کیلئے نادرا کو ہدایت دےکر حکومت نے کوئی اضافی کام نہیں کیا،نواز شریف پاکستان آچکے حقیقت ہے، سیاسی حقیقت کا سیاسی حریفوں نے سامنا کرنا ہے، سیاسی میدان میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاکوئی کہے پارلیمنٹ کو آگ لگاوں گا، وزیراعظم ہاوس پر دھاوا بولوں گا اور جمہوریت کا چیمپئن بھی بنوں گا، قانون کی نظر میں پرامن احتجاج نہیں، قانون کا سامنا کرنا ہوگا، کوئی سمجھے نگراں حکومت تمام چیزوں کو ختم کرکے لوگوں کو آگ لگانے کا لائسنس دے دیں تو نہیں ہوسکتا اگر کام جے یو آئی، ن لیگ یا پی پی پی کرتی تو کیا تب بھی لوگوں کا یہی سوچ ہوتی جو آج مخصوص جماعت پر ہے بلکہ ان پر ایف 16 سے بمباری کا مطالبہ کرنے لگتے،کوئی لندن میں ٹین ڈاننگ سٹریٹ کو آگ لگا کر قانون کے سامنا کہے حق ہے تو میں دیکھتا ہوں اقدام پر کیا رد عمل دیا جاتا ہے؟۔
وزیراعظم نے کہاارشد شریف قتل کیس کی تفتیش بہت اہم ہے، کینیاکے صدر سے ارشد شریف قتل کیس پر بات ہوئی ،کینیاکے صدر نے کہا کافی پیشرفت ہوچکی، جلد حتمی نتیجے تک پہنچیں گے،پاکستان میں عرصہ درازسے غیرقانونی طورپرمقیم افغان شہریوں کواپنادشمن نہیں سمجھتے، چاہتے ہیں غیرقانونی مقیم لوگ واپس جائیں اورقانونی دستاویزلےکرآئیں،غزہ میںانسانی امداد مصر کے ذریعے بھیجنے کویقینی بنائیں گے، او آئی سی سمیت تمام فورم کااستعمال کیاجائےگا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















