کراچی(خبر نگار)عورت مارچ کراچی چیپٹر نے نوازشریف کے بیان کو مسترد کرکے عورت دشمنی کے غار سے باہر نکلنے کا مشورہ دیدیا۔
عورت مارچ کراچی چیپٹرنے سابق وزیراعظم کے بیان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہانوازشریف نے سیاسی مخالفت میں خواتین کی سیاسی سرگرمیوں پر سستی جگت کی، ناچ گانے کا شوق رکھنے سے کردار پر سوال اٹھانا گھٹیا حرکت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیاسیکھنا ہوگا اچھی و بری عورت میں تقسیم کرنا پتھروں کے زمانے کا طریقہ کار ہے،نوازشریف اپنے خیالات کو سورج کی روشنی دکھائیں۔
نوازشریف خاتون دشمنی کے غار سے باہر نکلیں،عورت مارچ

















