مینار پاکستان پر مسلم لیگ (ن) کا جلسہ، علاقے کے رہائشی گھروں میں قید

لاہور (رپورٹ: مرزا ندیم بیگ) پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی آمد پر سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات جو کئے گئے ہیں اس سے خاص کر اندرون شہر میں رہائش پذیر عوام گھروں میں قید ہو کر رہ گئے۔ اسکے علاوہ مینار پاکستان کے اردگرد رہائشیوں سمیت دیگر وہاں سے گذرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ ٹھپ ہو گئے ،اس حوالے سے مختلف مقامات کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ عرصہ گذر گیا جلسے ،جلوسوں اور احتجاج کرنے والوں کیلئے کوئی الگ جگہ کا بندوبست نہیں کیا جا سکا جدید دور میں جہاں دوسرے ممالک سے ہر چیز کا مقابلہ کیا جاتا ہے وہاں اس طرف تو کبھی توجہ نہیں دی گئی کہ عوام و تاجر جو پہلے ہی سنگین حالات سے دوچار ہیں مہنگائی کے جن نے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ایسی کارروائیوں سے نہ صرف کاروبار ٹھپ ہو جاتے ہیں بلکہ ایمرجنسی کی صورت میں جانی نقصانات بھی ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود کسی کے کان تک جوں تک نہیں رینگتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی کہ مال روڈ پر عدالت عالیہ کے حکم پر روڈ بلاک کرکے جلوس یا احتجاج نہیں کیا جا سکتا اتنا عرصہ گذر جانے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کروایا جا سکا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس افسران جن کو پرکشش سیٹوں پر تعینات کیا جاتا ہے وہ عوام کے لئے نہیں بلکہ ان کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں ،ٹریفک پولیس سربراہ کی ٹیم بھی اس وقت میدان میں موجود ہے سابق وزیر اعظم کی حفاظت سے لیکر روٹ کلیئر رکھنے تک باقائدہ بخوبی اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن عوام کا اللہ ہی حافظ ہے ،ابھی پنجاب پولیس کے تمام افسران اور پولیس ملازمین حتیٰ کہ پولیس لائنز سے بھی اہلکاروں کو بھی اسی مقصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اس وقت تھانوں میں آنے والے سائلین کی شنوائی کیلئے کوئی موجود نہیں عوام کی جان و مال کی محافظ فورس جن کی ذمہ داری اصل میں جو ہے ادھر کوئی توجہ نہیں تقریباً تمام پولیس سٹیشنوں میں اس وقت سناٹوں کا عالم ہے ،عوام چوروں اور ڈاکوﺅں کے رحم و کرم پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری جو بھی ذمہ داران ہیں ان سے التجا ہے کہ عوام پر بھی رحم کیا جائے ایک تو جتنے بھی جلسے جلوس اور احتجاج ہیں اس کے لئے آبادی اور کاروباری مراکزسے ہٹ کر کوئی جگہ دی جائے جہاں جس پارٹی نے اپنا کوئی بھی پروگرام کرنا ہو کسی نے جلسہ جلوس یا احتجاج کرنا ہو وہاں جا کر کرے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پولیس سمیت جتنے بھی ڈیپارٹمنٹس ہیں ان کی جو اصل میں ذمہ داریاں ہیں وہ نبھائیں ۔