کراچی (مشرق نیوز) ہوا کے کم دباوکے باعث بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان ”تیج“ میں تبدیل ہو گیا۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق ہوا کا کم دباوکراچی کے جنوب مغرب سے 1850 کلو میٹر جبکہ گوادر کے جنوب سے 1720 کلو میٹر دور ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’تیج‘ عمان کے شہر سلالہ کے جنوب مشرق سے 960 کلو میٹر دور ہے۔ سمندری طوفان ”تیج“ شام تک شدت اختیار کر سکتا ہے جس کے بعد شدید سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا رخ عمان اور یمن کے ساحل کی جانب رہیگا جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان ”تیج“ میں تبدیل
















