اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے مس ، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے مس ، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے، سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، صحافیوں کو تربیت کی فراہمی کیلئے برطانیہ کے جدید میڈیا نصاب سے مدد لی جائے گی، برطانیہ کےساتھ میڈیا شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہاپاکستان برطانیہ کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،یو این ڈی پی کے سیف ڈیجیٹل انوائرمنٹ پروگرام سے غلط معلومات و نفرت انگیز بیانیے کو پہچاننے میں مدد ملے گی،پراجیکٹ آن لائن سپیس پر غلط و نفرت انگیز بیانیے کی نشاندہی کرنے والے اہم سرکاری اداروں ،اہلکاروں کے علم، استعداد اور ہنر کو مزید بہتر بنائے گا۔
مس ،ڈس انفارمیشن وجعلی خبریں پوری دنیا کامسئلہ،قابو پانا ہوگا،مرتضیٰ سولنگی
















