لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فوری بند اورمحکموں کے سٹاف کو سائیکلیں دینے کاحکم جاری کردیا۔
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی ،عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے پر عملدرآمد کرانے والے اداروں کوفنڈز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا اگر حکومت عدالتی احکامات پر4 ماہ عملدرآمد کرلے تو سموگ کا خاتمہ ہوسکتاہے۔
کمشنر نے یقین دہانی کرائی قصورمیں فیکٹریوں ،کارخانوں کو وارننگ دےدی ، عدالتی حکم کے مطابق سرپرائز وزٹ کروں گا، عوام کو آگاہی دے رہے ہیں اپنی فیملی کے نام پر پودے لگائیں، بغیر اجازت سڑکیں وجگہیں کھودنے پرپابندی لگادی۔
جسٹس شاہد کریم نے کہاعدالت جرمانے کرتی ہے مگر ماحولیاتی افسر سازباز کرکے جرمانہ کم کردیتے ہیں، دھواں پھیلانے والی صنعتوں کوپہلے جرمانہ کریں پھربھی عمل نہ کریں تو مسمارکردیں، ڈی سی لاہور صرف آفس میں بیٹھی رہتی ہیں کچھ نہیں کرتیں، وقت آگیا ڈی سی اور تھانوں میں بیٹھے لوگ باہر نکلیں۔
دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند ،محکموں کے سٹاف کو سائیکلیں دی جائیں،لاہور ہائیکورٹ
















