لاہور (قمر عباس) واسا ایم او کا میڈیکل سہولت کی فراہمی میںذاتی پالیسی کا نفاذ، خود ساختہ ایس او پیز کی روشنی میں ادویات کی فراہمی میں ملازمین کو مسائل میں مبتلا کرنے پر ریٹائرڈ ایس ڈی اوز کا ایم ڈی واسا کو خالی ڈبی اور ریپر ز کی شرط کا خاتمہ کرنے کی خاطر تحریری درخواست، سابق طریقہ کار کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو ادویات فراہم کرنے کی بھی اپیل۔تفصیلات کے مطابق واسا انتظامیہ کی جانب سے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کی خاطر واسا شعبہ میڈیکل کو خدمات تفویض کر رکھی ہیں جس میں میڈیکل آفیسر زکو تعینات کیا گیا ہے جس میں میل اور فی میل ڈاکٹرشامل ہیں ماضی میں ملازمین و افسران کو بغیر خالی ڈبی و ریپر کے بغیر ادویات کی فراہمی کی جارہی تھی۔ جنوری 2023 سے ایم او واسا کی جانب سے ملازمین کی ادویات کی فراہمی کو مشکل بنانے کی منصوبہ بندی اختیار کرتے ہوئے تمام حاضر و ریٹائرڈ ملازمین کو طبی سہولیات کو مشکل ہی نہیں نہ ممکن بنادیا گیا جس میں مریض کو ذہنی اذیت دیتے ہوئے ادویات کے استعمال کے ساتھ خالی ریپر اور ڈبی کو بھی نسخہ میں شامل کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کو ان کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم او واسا کی جانب سے خود ساختہ ایس او پیز بنایا گیا ہے جبکہ محکمہ میں ایسا کوئی ایس او پیز کی منظوری نہیں دی گئی جس میں ملازمین سے ادویات کی فراہمی کی خاطر خالی ریپرز اور ڈبی کی واپسی کی شرط رکھی گئی ہو۔ ایم او واسا کی جانب سے ذاتی طور پر واسا افسران و ملازمین پر اس شرط کو عائد کیا گیا ہے ایم او واسا کی طرف سے تحریری نسخہ حاصل کرنے کیلئے خالی پیکنگ کے ساتھ خالی ڈبیوں کو جمع کرانے کیلئے عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے خاص طور پر ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خالی ڈبوں اور خالی پیکنگ کیلئے ایم او آفس جانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ واسا ملازمین (موجودہ اور ریٹائرڈ عملہ) متعلقہ فارمیسی کی ادویات کے بل کے ساتھ M.O واسا کو آن لائن نسخہ بھیجتے ہیں، M.O واسا پرچی فارمیسی کو بھیج دیتا ہے اور اسکے مطابق ملازم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے سیل نمبر پر میسج کے ذریعے ادویات حاصل کرے مزید طریقہ کار کے مطابق، شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی فارمیسی میں میڈیکل پرچی کے ساتھ منسلک ہونا ضروری قرار دے رکھا ہے۔ میڈیکل سلپ پر اس کے دستخط کیلئے ذاتی طور پر فارمیسی جانا ضروری ہے، ریٹائرڈ ایس ڈی اوز کی جانب سے ایم ڈی واسا کو 24جنوری 2023کو ایم او واسا کی جانب سے ادویات کی فراہمی میں غیر ضروری میڈیسن کی خالی ڈبی اور ریپر سمیر دیگر شرائط کا خاتمہ کرکے ریٹائرڈ افسران کو پیدا ہونے والے مسائل سے نجات دلانے کی خاطر نہایت عاجزی کے ساتھ درخواست کی گئی تھی جس میں ادویات کی فراہمی کے لئے سابقہ طرز عمل کے مطابق سہولت کا دوبارہ آغاز، یعنی خالی پیکنگ کے ساتھ خالی ڈبوں کو جمع کئے بغیر، کم از کم ریٹائرڈ کی حد تک بغیر تصدیق کے محکمانہ کارڈ کی کاپی منسلک کرنے کی اجازت دیں جس پر ایم ڈی واسا کی جانب سے ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر کو اس معاملہ کو حل کرنے کی خاطر درخواست کو مارک کیا گیا تھا۔ واسا ترجمان نے کہا کہ روزنامہ ”مشرق“ کی سابق خبر پر ایم ڈی واسا نے ایم او ڈاکٹر کرن سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور اس پر مناسب فیصلہ کیا جائےگا۔
واسا ایم او کا میڈیکل سہولت کی فراہمی میںذاتی پالیسی کا نفاذ، ملازمین مسائل میں مبتلا
















