لاہور (اپنے نمائندے سے) چیئرمین پاکستان علما ءکونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماءکونسل مملکت سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اپنائے جانیوالے موقف کی بھر پور تحسین کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے، پوری امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ ہے۔ پاکستان علما ءکونسل سعودی عرب، قطر، ترکی، اردن، ایران، کویت اور دیگر اسلامی ممالک کی طرف سے امریکی جارحیت کے خلاف بھر پورموقف اپنانے اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کو بھی تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے اور 18 اکتوبر کو اسلامی تعاون تنظیم وزرا ئے خارجہ کے اجلاس میں ایک واضح اور عملی موقف اپنائے جانے کی امید کرتی ہے۔
پوری امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف سعودی قیادت کیساتھ ہے :طاہر اشرفی
















