لاہور (ہیلتھ رپورٹر)3 ماہ سے زیر علاج گھریلہ ملازمہ رضوانہ نے چہل قدمی شروع کردی۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرجودت سلیم نے کہارضوانہ کا 90 فیصد علاج مکمل ہو گیا،گھریلو ملازمہ نے اب چلنا بھی شرو ع کردیا ،زخم کافی حد تک ٹھیک ہوچکے تاہم بازو کی سرجری تاحال نہیں ہوسکی، آرتھو پیڈک نے ابھی بازو کی سرجری کیلئے تاریخ نہیں دی۔
پروفیسرجودت سلیم نے مزید کہارضوانہ کو جلد ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔
3 ماہ سے زیر علاج گھریلو ملازمہ رضوانہ نے چہل قدمی شروع کردی
















