پالیسی نہیں بدلی، افغان مہاجرین کی میزبانی جاری رکھےں گے،پاکستان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے افغان مہاجرین پرپالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، افغان مہاجرین کی میزبانی جاری رکھےں گے۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا حالیہ فیصلے سے قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین متاثر نہیں ہوں گے، فیصلہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیلئے ہے،پالیسی کا تعلق کسی خاص ملک نہیں بلکہ سب سے ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہاورلڈکپ پر ویزوں کے معاملے پر بھارت سے رابطے میں ہیں، بھارت کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہ جوڑے، بطور میزبان ملک بھارت پاکستانی شائقین کی راہ میں عالمی کپ کے میچز دیکھنے میںکاوٹیں نہ ڈالے۔