راولپنڈی (بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کاٹانک میں آپریشن،10دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ٹانک کے علاقے پیزو میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا،10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، اسلحہ وبارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
علاقہ مکینوں نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ،آئی ایس پی آر نے کہاسکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
ٹانک ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں10دہشتگرد جہنم واصل
















