اسلام آباد (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے ہر پاکستانی شہری کی جان و مال سب سے مقدم ہے،ریاستی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہر اعتبار سے تاریخی تھا،تمام وفاقی و صوبائی قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے سربراہ ایک چھت تلے موجود تھے،غالباً پہلی مرتبہ تھا ملک کے تمام قانون نافذ کرنےوالے چھوٹے و بڑے ادارے میٹنگ کا حصہ تھے، اجلاس کے دوران بڑی کلیریٹی و غیر مبہم انداز میں بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف نے کہاپاکستان کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے، اٹھنا ہوگا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا،ریاست کی عملداری قائم کرنے کےلئے انتہائی اقدام تک جائیں گے،ہرپاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے آخر میں آرمی چیف نے اقبال کا شعر بھی پڑھا ”نہ سمجھو گے تو مٹ جاو گے اے ہندوستان والو، تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں“۔
ہر پاکستانی سب سے مقدم ،ریاستی رٹ کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے،آرمی چیف
















