سپریم کورٹ کا فیض آباد دھرنا مظاہرین سے کیا گیا معاہدہ ریکارڈ پر لانے کا حکم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا مظاہرین سے کیا گیا معاہدہ ریکارڈ پر لانے کا حکم دےدیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن نے درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا سب لوگ اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں؟ سزا جزا بعد کی بات اعتراف تو کریں درخواست واپس لینے کا حکم اوپر سے آیا، سچ بولیں ہمارے ساتھ نہ کھیلیں۔