اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے متوفی کی بیٹی کو جائیداد کا وارث قرار دینے کے فیصلے پرچچا کی نظر ثانی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی اور ریونیو اتھارٹیز کو فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دےدیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا لڑکی طوبیٰ شہاب کو چچا نے زمین کےلئے مقدمے بازی میں پھنسایا، 17 سال تک بیٹی باپ کے گھر میں رہی اس وقت کسی نے چیلنج نہیں کیا، مقدمے بازی کا مقصد بیٹیوں کو زمین نہ دینا اور زمین کی ہوس ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہابہنوں کو جائیداد سے نکالنے کیلئے بھائی سوتیلا کہہ دیتے ہیں، جائیداد مرنے والے اظہر حسین کی تھی، درخواست گزار کی نہیں ایسی مقدمے بازی کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کرنا ہوگا،چیف جسٹس نے کہا بچے کی پہچان کا حق صرف خاتون رکھتی ہے اور قیامت کے روزبھی بچوں کو ماو¿ں کے نام سے پکارا جائےگا،عدالت نے کہا ابھی تک عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، ہائیکورٹ کے فیصلے پر ابھی تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟۔
چچا کی درخواست خارج، سپریم کورٹ متوفی کی بیٹی کو جائیداد کا وارث قراردےدیا
















