لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے واقعات کے مرکزی ملزم بلال رشید کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کو عارف والا سے گرفتار گیا گیا، ملزم ماڈل ٹاﺅن میں واقع نجی ہسپتال میں اویسٹین کی وائل سے انجکشن تیار کرتا اورغیر رجسٹرڈ اور غیر لائسنس یافتہ انجکشن سپلائی کررہاتھا۔
پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے عارف والا پولیس کی معاونت سے ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی۔
جعلی انجکشن سکینڈل کامرکزی ملزم بلال رشید گرفتار

















