لاہور(مقصود خالد سے )ایم ایس سروسز ہسپتال مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔
تقریباً 2ماہ قبل نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی بہتری کےلئے ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹر منیر کو سروسز ہسپتال تعینات کیا تاکہ ہسپتال میں مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ایم ایس سروسز ہسپتال نے توجہ دینے کی بجائے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کےلئے مختلف کمپنیوں سے میٹنگوں کا سلسلہ شروع کردیا، ذرائع نے بتایا موجودہ ایم ایس سروسز ہسپتال نے ہیلتھ پروفیشنلز سٹاف سے بھی الجھنا شروع کردیا۔
ہسپتال کے اہم انتظامی عہدے پر فائز افسر نے ہسپتال کو بھوت بنگلہ بنا دیا ،ایوان وزیر اعلیٰ کے چند منٹ کے فاصلے پر واقع سروسز ہسپتال مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے اپنے لیے مسائل بن کر رہ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجود ہ ایم ایس کا تعلق غریب گھرانے سے تھا اب کروڑوں روپے کا مالک کیسے بنا، محکمہ صحت کی اہم شخصیت نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا ڈاکٹر منیر سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے منظور نظر تھا، ڈاکٹر صاحب ہرروز شام کو سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے کلینک پر باقاعدگی سے تحفے تحائف دینے جاتے تھا
میوہسپتال میں بطور ایم ایس ڈاکٹر منیر کی میڈیا نے مالی مالی بے ضابطگیوں کا متعدد بار انکشاف کیامگر سابق وزیر صحت کے چہتے ہونے کے ناطے بار بار بچ نکلے۔
سروسز ہسپتال:ایم ایس مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام
















