قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا کہاں ہے امن ؟:فضل الرحمن
اسلام آباد (بیورورپورٹ)جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امن و امان کی صورتحال پر کہا ہے قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے،مستونگ میں حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے میں مولانا فضل الرحمن نے کہا باجوڑ جلسے میں میرے 70 ساتھی شہید ہوئے اور مستونگ میں حافظ حمداللہ کو نشانہ بنایا گیا،انہوں نے کہا بارہ آپریشن کیے گئے، قبائل نے گھربار چھوڑے، کہاں ہے امن و امان ؟ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے، ہم نے کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں لڑی، نہ کسی کا خون بہانا جائز قرار دیا،مولانا فضل الرحمن نے سیاسی محاذ پر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے، عوام نے بھی اپنی سمت ٹھیک رکھنی ہے، عوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں، پاکستان کو منصوبہ بندی کے تحت دلدل میں دھکیلا گیا۔
















